ای میل جانچ کاری

IDNwiki سے

Jump to: navigation, search

[ترمیم] انٹرنیشنلائزڈ ای میل

کسی ای میل پتے کے اس جزو پر جو @ علامت سے پہلے ظاہر ہوتا ہے اور جسے اصطلاحاً "مقامی جزو" کہتے ہیں، اس جزو سے مختلف قواعد کا اطلاق ہوتا ہے جو @ علامت کے بعد ظاہر ہوتا ہے اور ای میل پتے کے ڈومین نام والے جزو کو کنٹرول کرتا ہے۔ ای میل پتے کے تمام اجزا اور سرتحریر کی بین الاقوامیت سازی ممکن بنانے کےلیے حال ہی میں ایک قواعد نامہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ یہ عمل آئی ڈی این کی مہیا کردہ فعلیت کو آگے بڑھاتا ہے لیکن یہ آئی ڈی این قواعد نامہ خود سے اس تمام مقصد کےلیے استعمال نہیں ہو سکتا۔ جب تک اس نئے قواعد نامے کو حتمی شکل نہیں دی جاتی ای میل پتے کے مقامی جزو میں قابل اجازت کریکٹر،آئی ڈی این سے پہلے کے ذخیرے تک محدود ہیں۔ اس درمیانی عرصے میں، آئی ڈی این شناس ای میل سافٹ ویئر پر اس حد تک تبادلہ خیال ممکن ہو سکتا ہے کہ یہ واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی کردہ ای میل کا صرف ایک پہلو ہے اور "آئی ڈی این ای میل" کے الفاظ کسی مخصوص شے کو ظاہر نہیں کرتے۔

ہ مقالہ ای میل ایپلی کیشن کی آئی ڈی این صلاحیت جانچنے کے لیے اسی انداز میں بنیاد فراہم کرتا ہے جیسا کہ آئی ڈی این وکی کا صفحہ اول ویب براؤزروں کی جانچ میں معاونت کرتا ہے۔ نیچے دی گئی جدول میں کسی رط پرکلک کرنے سے ای میل پیغام کی انشا پردازی کا ایک جائزہ کاری پتے کی طرف آغاز ہوتا ہے جونئی بین الاقوامی کردہ گیارہ ڈومینوں میں دیئے گئے رسم الخط اور زبان میں نمونہ۔آزمائش کے نام سے تشکیل دیا گیا ہے۔ ویب پتے ای میل کمپوزر کے To: قطعے میں ٹائپ کیے یا نقل کرکے براہ راست چپکائے جا سکتے ہیں۔ موخرالزکر صورت میں وہ صرف تب عمل پذیر ہوں گے اگر کمپوزر آئی ڈی این کےلیے مکمل معاونت رکھتا ہو۔

جدول کے دو کالموں میں موجود روابط میں ای میل پتوں کے ظاہر ہونے کے انداز میں فرق ہے۔ ہرجوڑے میں سے پہلا پتہ تو کسی بھی ای میل ایجنٹ کے ذریعے براہ راست استعمال ہو سکتا ہے لیکن دوسرے کےلیے خصوصی سافٹ ویئرکی تشکیل دہی درکار ہو سکتی ہے۔ براؤزروں میں صورتحال کے برعکس، ای میل وصول کاروں میں ایسا کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو گا۔ بہت سے ای میل ایپلی کیشن ڈویلپر اپنی ترامیم کے اطلاق سے قبل بین الاقوامی کردہ ای میل قواعد نامے کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں۔

[ترمیم] کیا توقع کی جاتی ہے

اگر آپ کا ای میل وصول کار آپ کو کسی جانچ کاری پتے پر ای میل ترسیل کرنے دیتا ہے اورایسا تمام ثانوی منتقلی ایجنٹوں کے ذریعے کامیابی سےعمل پذیر ہوتا ہے تومقصود پیش کار آپ کو دو ای میل پیغامات بھیجے گا۔ جن میں سے ایک اس نمونہ۔آزمائش ڈومین کی طرف سے ہو گا جسے آپ نے پیغام بھیجا تھا۔ دوسرا پیغام @idn.icann.org. کی جانب سے بھیجا گیا ہو گا۔ دونوں پیغامات کے موضوعات کی سطر آپ کے موصولہ پیغام سے براہ راست لی جائے گی۔

اگر آپ کو @idn.icann.org کی طرف سے تو پیغام موصول ہوتا ہے لیکن @نمونہ۔آزمائش کی طرف سے نہیں ہوتا تو آپ فرض کر سکتے ہیں کہ دوسرے پتے میں موجود آئی ڈی این لیبل واپسی کی راہ میں کسی مشکل کا باعث بنے ہیں۔ آپ جانچ کو دہرا کر اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

یہ جانچنا ایک اضافی دلچسپی ہو سکتی ہے کہ آپ کا ای میل ای ایجنٹ اس ای میل پتے کے ساتھ کیا کرتا ہے جس میں کوئی آئی ڈی این شامل ہو اور جب وہ آئی ڈی این ای میل سرتحریر کے موضوع یا ای میل پیغام کے متن میں ظاہر ہو۔

یہ جانچنا ایک اضافی دلچسپی ہو سکتی ہے کہ آپ کا ای میل ای ایجنٹ اس ای میل پتے کے ساتھ کیا کرتا ہے جس میں کوئی آئی ڈی این شامل ہو اور جب وہ آئی ڈی این ای میل سرتحریر کے موضوع یا ای میل پیغام کے متن میں ظاہر ہو۔

[ترمیم] mailtest@نمونہ.آزمائشی کے پتے